آئی ایم ایف کا اعتراف: 14 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا

اسلام آباد (بزنس رپورٹر) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو تسلیم کر لیا، وفد 25 فروری سے دورہ کرے گا

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام کی طرف مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوذاک نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد 25 فروری سے پاکستان کا باضابطہ دورہ کرے گا، جس میں ملکی معیشت سے متعلق اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری پروگرام کے تیسرے جائزے پر حکام سے گفتگو کی جائے گی تاکہ معاشی صورتحال اور اصلاحات کا جائزہ لیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے