قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی دو سالہ پابندی ختم، فیڈریشن کی نئی قیادت نے اعلان کر دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز فیڈریشن کے سابق صدر نے عماد بٹ پر پابندی عائد کی تھی۔
صدر محی الدین وانی نے کہا کہ وہ ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کیلئے پرامید ہیں اور ٹیم منیجمنٹ کو نئے سرے سے منظم کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی تربیت اور میچز پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔ انہوں نے شفاف انتخابات کرانے اور تمام فیصلوں میں انصاف اور شفافیت کو ترجیح دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی کی عظمت کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا اور تمام ادارے قومی کھیل کی بحالی کیلئے ہم آہنگ ہیں۔ گورننس میں بہتری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے کھلاڑیوں کی مکمل حمایت کو یقینی بنایا جائے گا۔