کراچی میں عمارت گرنے سے 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے

کراچی: سولجربازار میں گیس لیکج دھماکے سے رہائشی عمارت گرگئی ، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، حادثے میں ایک بچی سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک سے دو افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ایک بچی، تین خواتین اور مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جاں بحق افراد میں دس سالہ نازیہ اور ساٹھ سالہ ریاض کی شناخت ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے