اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیے۔
دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک انگلش کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کیے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے۔