روس کی امریکہ کو ایران پر حملے کیخلاف سنگین نتائج کی انتباہ

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کو ایران پر کسی بھی نئے حملے کے خلاف سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائی کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

سعودی عرب کے نیوز چینل ‘العربیہ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کا حل نکالنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماضی میں ایران کی ان جوہری تنصیبات پر حملے ہو چکے ہیں جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے کنٹرول میں تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ان حملوں سے جوہری حادثے کے حقیقی خطرات پیدا ہوئے تھے۔

سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ روس ایرانی قیادت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے اور اسے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی بنیاد پر اس مسئلے کا حل چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے