نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نامور فلمساز پریادرشن نے انڈسٹری سے جیل میں قید اداکار راجپال یادو کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے وہ غلطی بھی بتادی جس کی وجہ سے وہ جیل میں قید ہیں۔
بھارت کو ’ہیرا پھیری‘، ’چھپ چھپ کے‘، ’ڈھول‘، ’ہلچل‘، ’بھول بھلیاں‘، ’دے دنا دن‘، ’کھٹا میٹھا‘ جیسی بلاک بسٹر کامیڈیفلمیں دینے والے ڈائریکٹر و پروڈیوسر پریادرشن نے جیل میں قید اداکار راجپال یادو سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
پریادرشن نے کہا ہے کہ وہ اداکار کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیچارہ کم تعلیم کی وجہ سے غلطی کر بیٹھا، مجھے اس کے مسئلے کا علم تھا۔
یاد رہے کہ راجپال یادو گزشتہ کئی برسوں سے اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرتے آئے ہیں، لیکن اس وقت وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پریادرشن نے اپنی اگلی فلم کے پروڈیوسرز سے درخواست کی ہے کہ وہ راجپال کو ان کی معمول کی فیس سے زیادہ معاوضہ دیں۔