عوام کےلیے بری خبر؛ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی، اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری  پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے