متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کے رول اوور میں دو ماہ کی مزید توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے حکومت پاکستان کو دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی دو ماہ کے لیے رول اوور کر دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس سے قبل بھی یو اے ای نے دو ارب ڈالر صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کیا تھا، جس کی معیاد 16 اور 22 فروری تک تھی۔ اب یہ رقم 16 اور 22 اپریل تک کے لیے رول اوور کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے یو اے ای سے دو سال کے لیے قرض رول اوور کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پہلی رول اوور مدت مکمل ہونے پر دوبارہ درخواست کی گئی۔

یہ اقدام اس لیے کیا گیا تاکہ آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزے کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے، اقتصادی جائزے کے بعد حکومت یو اے ای کے ساتھ دوبارہ قرض اور مالی معاملات پر بات چیت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے