ویڈیو: ہیوسٹن میں قائد اعظم محمد علی جناح لائبریری کا قیام

ہیوسٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں پہلی قائد اعظم محمد علی جناح لائبریری کا قیام عمل میں آ گیا ہے، جس کا مقصد بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کی زندگی، جدوجہد اور فکری ورثے کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم کی جانے والی اس لائبریری کو امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم علمی اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس لائبریری کا مقصد قائد اعظم کی زندگی کے ابتدائی ادوار، خاندانی پس منظر، تعلیمی سفر، برصغیر کی سیاست میں ان کے کردار اور قیامِ پاکستان کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا ہے۔

یہاں نایاب کتب، تاریخی دستاویزات، تصاویر اور تقاریر کا ذخیرہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل بانیٔ پاکستان کی سیاسی بصیرت، آئینی جدوجہد اور اصولی مؤقف سے آگاہ ہو سکے۔

اس منصوبے کا سہرا امریکہ میں مقیم معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر آصف قدید، ممتاز بزنس مین طاہر بھٹی، تنویر احمد اور آغا ریسٹورنٹ کے مالک شوکت مراڈیا کے سر جاتا ہے، جنہوں نے مشترکہ کاوشوں سے اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔

منتظمین کے مطابق یہ لائبریری نہ صرف پاکستانی نژاد امریکیوں بلکہ دیگر کمیونٹیز کے لیے بھی تحقیق اور مطالعے کا اہم مرکز ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے