حکومت نے پٹرول 2 روپے 93 پیسے فی لٹر سستا کردیا، ڈیزل مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ اوگرا نے حکومتی پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، پٹرولیم مصنوعات کے فریٹ چارجز، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے