صدر زرداری نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے غیرملکی دوروں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) اور بیرون ملک قیام کے دوران رخصت کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے