ایرانی سرکاری میڈیا کا اماراتی طیارے کے واقعے کو ’’فالس فلیگ‘‘ کارروائی قرار دینے کا دعویٰ

تہران: ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے سے متعلق پیش آنے والے واقعے کو ’’فالس فلیگ‘‘ کارروائی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مقصد ایران کو ذمہ دار ٹھہرا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک نئی جنگ میں شامل کرنا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ کارروائی کا منصوبہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران زیر بحث آیا اور بعد ازاں اسے حتمی شکل دی گئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو کو خدشہ ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکیں گے اور اقتدار سے محرومی کی صورت میں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اپنی سیاسی ساکھ بہتر بنانے اور امریکا کو دوبارہ کسی جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم ایرانی میڈیا کی جانب سے کیے گئے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے سے متعلق فریقین کے مؤقف اور دستیاب شواہد کی مزید وضاحت سامنے آنا باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے