فیصل آباد میں پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ٹرائی سیریز کا آغاز

فیصل آباد: پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ٹی20 ٹرائی سیریز کا آغاز آج فیصل آباد میں ہو رہا ہے۔

ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔ تینوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ٹرائی سیریز میں تینوں ٹیمیں ٹرپل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر 6،6 میچز کھیلیں گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی، جبکہ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹرائی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے