دُکی میں تعمیراتی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید

کوئٹہ: ضلع دُکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 18 تعمیراتی مزدوروں کو اغوا کر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دُکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران کیمپ کی سکیورٹی پر مامور گارڈز نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک گارڈ شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد دہشت گرد کیمپ میں مقیم سڑک تعمیر کرنے والے 18 مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

دُکی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 315 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے