کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر ہوگئی۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔