ایران تقریباً 230 ملین مکعب میٹرگیس کی پیداواری صلاحیت سے محروم ہو چکا، ترجمان ایرانی حکومت

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ جنگ کے باعث گیس اور پیٹرول کی پیداواری صلاحیت کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔

میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےفاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ ایران تقریباً 230 ملین مکعب میٹرگیس کی پیداواری صلاحیت سےمحروم ہوچکا ہے،امریکی حملوں کےباعث پیٹرول کی پیداواری صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کےمطابق  ایران یومیہ 100 ملین لیٹر پیٹرول پیدا کرتا ہے،جو عوام کو بلا تعطل فراہم کیا جائیگا، ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے پیٹرول درآمد بھی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے