سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن العزم، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 16 ہوگئی

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنا دی ہیں، جبکہ مختلف کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور دیسی ساختہ بم تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے