بحیرۂ احمر میں حوثیوں کا دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کا دعویٰ

صنعاء/ریاض: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

یمن کے حوثی گروپ نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرۂ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں کو فوجی کارروائی کے دوران نشانہ بنایا، جبکہ دوسری جانب امریکا نے ایران میں مسلسل بارہویں رات بھی حملے جاری رکھے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SPA) نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں "Encelia” نامی آئل ٹینکر کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی، تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ رہا۔ ایجنسی نے حملہ آور فریق کی نشاندہی نہیں کی۔

جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکام نے فوری طور پر جہاز اور اس کے عملے کو محفوظ بنا لیا اور سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے۔ سعودی حکام نے اس واقعے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب حوثیوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے "Encelia” اور "Layla” نامی دو آئل ٹینکروں کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ ان کے بقول یہ جہاز بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے خلاف نافذ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

حوثیوں کے مطابق حملوں میں متعدد بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے