امریکا کے ایران پر نئے حملے، فوجی اہداف اور بحری تنصیبات نشانہ

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات ایران میں مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بحری عسکری صلاحیتیں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہیں، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی نظام شامل تھے۔

سینٹکام کے بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی ان صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا تھا جن کے ذریعے وہ شہری بحری جہازوں اور تجارتی بحری نقل و حمل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران امریکی افواج ایران میں درجنوں فوجی مقامات پر کارروائیاں کر چکی ہیں، جبکہ سمندر میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک سینٹکام نے نو تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے، جبکہ ایک تجارتی جہاز کو غیر فعال کیا گیا تاکہ کسی بھی جہاز کو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے