بھارتی سپریم کورٹ نے کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین پر مبینہ پولیس تشدد کی ویڈیوز دیکھنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے پاس ویڈیوز دیکھنے کا وقت نہیں، اس لیے درخواست گزار اپنا اور عدالت کا وقت ضائع نہ کریں،عدالت کو ان ویڈیوز میں کوئی دلچسپی نہیں۔
یہ احتجاج گزشتہ ماہ 20 جون کو قومی سطح کے نیٹ امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد شروع ہوا تھا،جس میں طلبہ نے بھارتی وزیرِ تعلیم کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا۔
رپورٹس کےمطابق احتجاجی تحریک کومتعددبالی ووڈشخصیات کی بھی حمایت حاصل ہے،جبکہ مظاہرین تعلیمی نظام میں شفافیت اورذمہ داروں کےخلاف کارروائی کامطالبہ کر رہے ہیں۔