ایرانی صدر کے دفتر نے مظاہرین کی ہلاکتوں کی فہرست شائع کر دی

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دفتر نے گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے 2,985 افراد کی شناخت اور نام جاری کر دیے ہیں۔

ایوانِ صدر کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے نام ملکی اخبارات میں شائع کیے گئے ہیں۔ صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3,117 افراد ہلاک ہوئے، تاہم 131 افراد کی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، اسی وجہ سے ان کے نام فہرست میں شامل نہیں کیے گئے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جاری کردہ فہرست میں اب بھی کئی نام شامل نہیں ہیں اور اصل ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قائم ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم نے کہا کہ تین ہزار سے زائد افراد کے ناموں کی اشاعت دراصل ایک سنگین جرم کا اعتراف ہے اور بین الاقوامی سطح پر تحقیقات ہونی چاہییں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے