وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گا

لاہور: پاکستان کا قومی کرکٹ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل آرام کرے گی اور 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، فہیم اشرف، ابرار احمد، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی منظوری دی گئی۔ تاہم حکومت نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

ملاقات کے دوران ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی بھی کی گئی، اور یہ طے پایا کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھرپور شرکت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے