بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور گزشتہ تین روز میں کم از کم 177 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ شب تعاقبی آپریشن کے دوران مزید 22 دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد تین روزہ آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید نقصان پہنچانے اور ہلاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی یہ کاروائیاں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔