کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں چار بہنوں کا اکلوتا بھائی مبینہ طور پر زیادتی کے قتل کردیا گیا، محمد ولی کی عمر صرف 6 سال تھی ۔
والدین کی آنکھوں کا تارہ دو دن سے لاپتہ تھا ۔ ظالموں نے بچے کی مسخ شدہ لاش تیسری منزل سے نیچے پھینکی۔
گھر سے چیز لینے نکلنے والا بچہ زندہ واپس نہ لوٹ سکا۔ کراچی کی لی مارکیٹ کے قریب سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی بوری بند لاش مل گئی۔ ورثا نے واقعہ کا مقدمہ درج کرادیا۔
غم سے نڈھال والدین کا کہنا ہے کہ وہ دو روز تک معصوم بچے کی تلاش میں رہے۔ والدہ نے الزام عائد کیا کہ بچے کی لاش تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی۔ واردات پڑوسی کے گھر میں ہوئی، جہاں انہیں داخل ہونے سے بھی روکا گیا۔
مقتول پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ شبہ ہے ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔
والد غریب رکشہ ڈرائیور ہے ۔ کہتا ہے میری تو دُنیا ہی اجڑ گئی ۔ پڑوسی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بچے کو قتل کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔