پاکستان ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے گا، پاک بھارت مقابلہ منسوخ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، تاہم بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، مگر 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف ہونے والا میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشاورت مکمل کی گئی، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی، جبکہ پاک بھارت میچ 15 فروری کو کولمبو میں طے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرتا تو پی سی بی نے متبادل منصوبہ بھی تیار کر رکھا تھا، جس کے تحت لاہور میں پاکستان، پاکستان شاہینز اور انڈر 18 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ منعقد کیا جانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے