ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا،امریکی صدر کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل چکی ہے اور ایران اس حوالے سے بہت اچھا اقدام کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم بحری گزرگاہ میں بحری آمدورفت بحال ہو رہی ہے اور صورتحال مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئےکہا کہ اگر تہران نے کسی بھی معاہدے کی پابندی نہ کی تو امریکا ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا، جب تک ایران امریکا کا احترام کرتا رہےگا،دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی مشکل یا تنازع پیدا نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ایران بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنوں پر رضامند ہوجائے گا اور مستقبل میں طویل عرصے تک جوہری سرگرمیوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے بھی آمادہ ہوگا،ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسی مقصد کے تحت سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے