تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں کی مکمل اور درست پاسداری پر ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہاکہ مذاکراتی عمل میں طے کیےگئے امور پر مؤثر اور درست انداز میں عمل ہونا ضروری ہے،اوراسی بنیاد پر ہی کسی بھی پیشرفت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا مذاکراتی عمل میں پیشرفت کا اندازہ ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے لگایا جائیگا، متفقہ متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔