پاکستان کوعالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بنے 28 برس مکمل ہوگئے

پاکستان کو عالمِ اسلام کی پہلی اوردنیاکی 7ویں ایٹمی طاقت بنے 28 برس مکمل ہوگئے۔

چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی گونج اور“اللہ اکبر”کے فلک شگاف نعرے آج بھی قوم کے جذبے اور عزم کی یاد دلاتے ہیں۔

اٹھائیس مئی 1998 کو پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دفاع وطن کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا تھا، جسے ملکی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب قرار دیا جاتا ہے۔

یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ آج دنیا کو ایک بار پھر یہ باور کرایا جائے گا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے,یوم تکبیر پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے، 28 مئی 1998 نے پاکستان کو اسٹریٹجک خودمختاری عطا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ یومِ تکبیر قومی خودداری، اتحاد اور دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے,وزیراعظم نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو،میاں نواز شریف، قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند سمیت تمام سائنسدانوں اورماہرین کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے