اسلام آباد: یوم تکبیر کے 28 سال مکمل ہونے پرعسکری قیادت نے پاکستان کےقابل فخر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر،ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے مشترکہ تہنیتی پیغام جاری کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نےکہا 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کرجنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔
یوم تکبیر قومی اتحاد،وقار،خودمختاری،علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی دور اندیش قیادت،سائنسدانوں اورانجینئرز کی شاندار خدمات، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بےلوث قربانیوں کی عکاس ہے۔
عسکری قیادت کاکہنا ہےپاکستان کی تزویراتی صلاحیت ایک مقدس قومی امانت ہے,پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی،استحکام اور خوشحالی یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔