واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عمان کو بھی دھمکانا شروع کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمان دیگر ممالک کی طرح برتاؤ کرے،ورنہ ہم اسے تباہ کردیں گے۔
امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کے ساتھ ملکر ہرمز کنٹرول کرنا قبول ہے؟،جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز سب کے لیے کھلی ہوگی، کوئی اسےکنٹرول نہیں کرےگا، صحیح وقت پر ہم آبنائے ہرمز سےجہازوں کو چھوڑیں گے۔