سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں، تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہےکہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقے میں بعض مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات دی گئی ہیں، سیز فائر کی یہ خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ دو ہفتوں کی سیز فائر کا احترام کریں، تاکہ سفارت کاری کو آگے بڑھنے اور تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کا موقع مل سکے۔

وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی قیادت کو بھی ٹیگ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے