ایران نے سعودی میں امریکی سفارت خانے پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے وال اسٹریٹ جرنل کی حالیہ رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے، 4 اپریل کو جاری کردہ ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے موقف اختیار کیا کہ یہ حملہ بلاشبہ اسرائیل کی کارستانی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر خطے میں جاری اسرائیلی حکمت عملی کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ یہ کارروائی صیہونیوں کی جانب سے انجام دی گئی ہے تاکہ ایران اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تمام مسلم ممالک کو خطے میں صیہونی حکومت کی فتنہ انگیزی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں مزید زور دیا گیا کہ مسلم دنیا خطے کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کے امریکی اور صیہونی منصوبوں سے چوکس رہے اور ان سازشوں کا شکار نہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے