شمالی کوریا نے جاپانی سمندر پر میزائل داغ دیئے

ٹوکیو (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھاتے ہوئے سمندرِ جاپان کی جانب تقریباً 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ میزائل ہفتے کے روز شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب واقع علاقے سے فائر کیے گئے اور مشرقی سمت میں سمندر کی طرف گرے۔

فوجی حکام کے مطابق میزائلوں کی پرواز کا فاصلہ چند سو کلومیٹر تک ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے فوری طور پر اس لانچ کی نگرانی کی اور اس واقعے کو خطے کی سلامتی کے لیے تشویش ناک قرار دیا۔

جاپانی حکام کے مطابق میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون میں نہیں گرے، تاہم حکومت نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا ماضی میں بھی ایسی مشقوں کو اشتعال انگیز قرار دیتا رہا ہے اور اکثر ان کے جواب میں میزائل تجربات کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے