تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو بھارتی جہازوں کے بدلے تین ایرانی آئل ٹینکرز کو ریلیز کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت نے گزشتہ ماہ ضبط کیے گئے تین ایرانی آئل ٹینکرز کو اس معاہدے کے تحت چھوڑ دیا ہے، جبکہ اس کے بدلے ایران نے دو بھارتی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی سے تعلق رکھنے والے صحافی افضل رضا نے بتایا کہ بھارت نے امریکی ایماء پر ایران کے فیول ٹینکرز کو ضبط کیا تھا، جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری ہیں، جن کا بنیادی مقصد بحری سلامتی اور تیل کی تجارت سے متعلق معاملات کو حل کرنا ہے۔