چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کھلا اختیار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنی ذمہ داریاں انجام دے اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے انتخاب اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں اپنے فیصلوں میں مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو تنقید برائے تنقید کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت فراہم کرے گا۔

ملاقات کے دوران سلیکشن کمیٹی کے ارکان مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ قومی ٹیم کے مفاد میں بہترین فیصلے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے