تہران: امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ایران کے اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ جو بھی فرد ایران کے ان 10 اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا وہ امریکا منتقل ہونے کا اہل بھی بن سکتا ہے اور اس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔