ہماری فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہوں گی، امارات کا دو ٹوک اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران پر کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امارات اپنی فضائی حدود کسی تیسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے فراہم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے، تاہم فوجی حل مسئلے کا حل نہیں اور بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کے مطابق امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے