ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ کے خلاف شکست پر قومی ٹیم کے شائقین مایوس، سابق کھلاڑی بھی برہم

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین شدید مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، جبکہ جواب میں انگلینڈ نے یہ ہدف بآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کچھ کمزور رہی اور فینز نے خاص طور پر کپتان سلمان علی آغا کی قیادت پر تنقید کی۔

سوشل میڈیا صارفین اور سابق کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھائے اور کپتان کی کپتانی کے انداز پر سخت تبصرے کیے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ میچ میں بہتر اسٹرٹیجی اپنانے کی ضرورت تھی اور اہم لمحات پر غلط فیصلے ٹیم کے نقصان کا سبب بنے۔

البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنے آخری میچ میں بھرپور کارکردگی دکھائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ اہم میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے