عمران خان تک ذاتی ڈاکٹرز کو رسائی دی جائے، علیمہ خان کا مطالبہ

راولپنڈی: علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ بانی تحریکِ انصاف عمران خان نے انہیں پیغام بھیجا ہے کہ کہ انہیں نظر نہیں آرہا اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ذاتی معالج انہیں نہیں بتائیں گے، وہ کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گی۔

علیمہ خان نے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کیا کہ آج بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کی صحت کے بارے میں درست معلومات نہیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ان کے ذاتی ڈاکٹروں اور فیملی کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال نہ رہے۔ علیمہ خان نے زور دیا کہ جب تک عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا، وہ کسی غیر سرکاری بیان یا اطلاع پر یقین نہیں کریں گی۔

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بھی کہا کہ اگر کوئی بیماری موجود ہے تو اس کا عوامی سطح پر اظہار کیا جائے، چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت کے بغیر کسی بھی قسم کے دعوے پر بھروسہ کرنا ممکن نہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی مکمل نگرانی اور مناسب طبی سہولتیں یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کے غیر ضروری خطرات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے