یوکرینی صدر کا دعویٰ: پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کر دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر کو روکنے کا واحد طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے تاکہ وہ مزید جارحیت نہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیوٹن صرف یوکرین پر ہی نہیں رُکیں گے، اس لیے ان کو روکنا اور انہیں یوکرین پر قبضہ کرنے سے روکنا پوری دنیا کے لیے فتح کے مترادف ہوگا۔

دوسری جانب یوکرین کے حکام نے بتایا کہ روسی ڈرون حملے میں یوکرین کے علاقے Odessa میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے