رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے مالی معاملات زیر بحث، 20 لاکھ خرچ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پشاور میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20 لاکھ روپے کے اخراجات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سرکاری سطح پر ہونے والے اس اجلاس کے مالی پہلوؤں پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے انتظامات اور دیگر امور سے متعلق اخراجات کی منظوری صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں منعقد ہوا تھا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے ساتھ زونل کمیٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی جبکہ محکمہ موسمیات، سائنس وٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے