اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے، جو سب شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن کرے گی۔ پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
یہ پاکستان ٹیم کا گزشتہ برس جولائی کے بعد بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ جولائی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ مئی اور جون میں پاکستان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے جیت رکھی ہے۔
یہ ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی۔