یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے اسرائیل کے حقِ توسیع پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو امریکا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
انٹرویو میں مائیک ہکابی نے کہا کہ“خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اس کا حق ہے۔ اگر اسرائیل دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔”
یاد رہے کہ دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور بنیادی طور پر گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے جڑا ہوا ہے، جس میں لبنان سے سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے عراق کے نہر فرات تک کے علاقے شامل ہیں۔
یہ ایک نظریاتی اور جغرافیائی تصور ہے جو مکمل طور پر عملی منصوبہ نہیں بلکہ نظریاتی حدود کی نمائندگی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیک ہکابی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال اسرائیل میں سفیر مقرر کیا تھا، اور ان کا بیان خطے میں اسرائیل کی توسیعی حکمت عملی کے حوالے سے امریکا کی ممکنہ حمایت کی نشاندہی کرتا ہے۔