اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا، حتمی اعلان کچھ دیر میں ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہوئے۔رویت ہلال کمیٹی کو سب سے پہلے دیر، صوابی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، اس کے بعد ضلع مہمند سے بھی چھ شہادتیں موصول ہوئیں، زونل کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ کراچی سے بھی شہادتیں موصول ہوئیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے کہ کل بروز جمعرات پہلا روز ہوگا