پاکستان نے مقامی ساختہ سیٹلائٹ "ای او 2” کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

اسلام آباد (آئی ایس پی آر) پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرا مقامی ساختہ سیٹلائٹ "ای او 2” کامیابی سے لانچ کردیا۔

سیٹلائٹ کو چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ سیٹلائٹ کی لانچنگ اسپارکو (سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن) نے انجام دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق "ای او 2” سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور جدید امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، جس سے قومی منصوبہ بندی، وسائل کے مؤثر انتظام اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مدد ملے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ آفات کے انتظام، حکمرانی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے حاصل ہونے والا ڈیٹا مشاہدات کے تسلسل اور درستگی کو بہتر بنائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق "ای او 2” کو اسپارکو کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں مقامی طور پر تیار کیا گیا، اور اس کی تیاری مکمل طور پر پاکستانی انجینئرز نے کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے خلائی پروگرام میں خودانحصاری کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے