بنگلہ دیش میں عام انتخابات آج، 12.77 کروڑ ووٹر اہم قومی ریفرنڈم پر بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
عوامی لیگ رجسٹریشن معطل ہونے کے باعث براہ راست انتخابی عمل سے باہر ہے تاہم اس کے حامی آزاد امیدواروں کی صورت میں میدان میں ہیں۔
چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ امن وامان کیلیے پہلی بار سی سی ٹی وی کیمروں، باڈی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، اداروں کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، عبوری حکومت کا اقتدار منتقل نہ کرنے کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، انتخابات کے فوری بعد اقتدار منتخب نمائندوں کو منتقل کر دیا جائے گا۔
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کے مطابق300 پارلیمانی حلقوں میں سے299 میں پولنگ آج صبح 7:30 بجے شروع اور شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔ 1981 امیدواروں میں سے 250 سے زائد آزاد امیدوار ہیں، پولنگ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی، 3روز کیلئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی۔
حکومت سازی کیلئے151نشستیں حاصل کرنا لازم ہے۔ عوامی سروے میں بی این پی اور جماعت اسلامی کی زیر قیادت11جماعتی اتحاد میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔