پاک بھارت جنگ کے دوران 10 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 10 طیارے گرائے گئے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کی دھمکی دے کر پاک بھارت ایٹمی جنگ رکوائی۔ ٹیرف کی دھمکی نہ دیتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ شروع ہوجاتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے اعتراف کیا کہ جنگ رکوا کر امریکی صدر نے ایک کروڑ جانیں بچائیں، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے تھے، میں نے 8 جنگوں کو رکوایا، 6 ٹیرف کی دھمکی سے ختم ہوئیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی کریں گے، ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے،ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے،ایران کو امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے،ماضی میں ایران نے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران نے ماضی میں حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا اور نتائج بھگتے،ایران کیساتھ اس بار مذاکرات بالکل مختلف نوعیت کے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے