عمان کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران عمان کے وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دوطرفہ مذاکرات متوقع ہیں، جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، صنعت، تعلیم، محنت، دفاع، مالیات، ہوا بازی اور ثقافتی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات زیر غور آئیں گے۔

پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی و ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کا اہم فورم ہے۔

دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے