ترکیہ سعودی عرب کی دفاعی مدد کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے: حاقان فیدان

انقرہ: ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

انقرہ میں ہنگری کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے تحت حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب کی کس طرح مدد کی جا سکتی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد جارحانہ کارروائیاں نہیں۔ متعلقہ حکام بالخصوص فضائی دفاع کے شعبے میں ممکنہ تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حاقان فیدان نے مزید بتایا کہ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے اس کا متن ترک پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے