اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جہاں شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔